شیر افضل اور شاندانہ گلزار کے الزامات پر پی ٹی آئی کابڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کے الزامات کی تفتیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کی سنجیدہ اور شفاف تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ ان کے الزامات درست ہیں یا نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کے دوران علی محمد خان کو جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کو ایف آئی اے میں بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت ہے موجود ہے تو وہاں ثبوت پیش کیا جائے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کے لائکس حاصل کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگائے جاتے رہے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close