لاہور (پی این آئی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی تھا، وہ وفاق میں وزیرداخلہ بنیں توہم ان کو ویلکم کریں ۔
محسن نقوی کے ساتھ تحفظات سے بہت آگے کی بات ہے، اگر محسن نقوی کو لگا کر پیغام دیا گیا تو ہم سخت میسج دیں گے، ہم کسی کے غلام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جس طرح دھاندلی ہوئی اس میں کوئی شرم نہیں کی گئی، پہلے دھاندلی ہوتی تھی لیکن کوئی طریقہ ہوتا تھا، اب ان کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہے ، یہ اخلاقی طور پر گر چکے ہیں، ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جن سیاسی جماعتوں کے الیکشن پر تحفظات ہیں ان کو بھی اکٹھا کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ جوڈیشل کمیشن بنائے پھر کریڈیبلٹی والے ججز کو کمیشن میں شامل کیا جائے۔ ہم ابھی تک قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، تاکہ ملک کی معیشت چلے، لیکن اگر وہ لوگ جن کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اور وہ وزیراعظم ، وزیربنیں، ان کے پاس ذرا بھی اخلاقیات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر بار بار کہہ چکا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم چاہتے ہیں ادارے اپنے دائرے میں کام کریں، ہم ملک میں انارکی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی 9 مئی واقعات کے پیچھے تھے، وہ وزیرداخلہ بنیں ہم ان کو ویلکم کریں گے، اس نے پنجاب میں جو ٹیسٹ دیا ہے اب وفاق میں بھی آجائے۔ ہماری محسن نقوی سے تحفظات نہیں بہت آگے کی بات ہے، اگر محسن نقوی کو لگا کر پیغام دیا گیا تو ہم سخت میسج دیں گے،ہم کسی کے غلام نہیں نہ ہی کسی سے ڈرتے ہیں ، ہم ملک میں صرف آئین قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ قانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آئیں، اگر مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا توعید کے بعد سڑکوں پر آئیں گے، اگر ہماری بات نہیں سنی جاتی تو بھرپور طریقے سے سڑکوں پر آئیں گے اور اپنے حق کیلئے لڑیں گے، ہم سب سے پہلے قانونی جدوجہد کریں گے، عوام کے ووٹ کو تسلیم کیا جائے ، ابھی تک الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوا، پہلے دوسری قسم کی چوری ہوتی تھی اب ووٹ چور بھی آگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں