عمران خان نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سینئر قیادت کو سخت ہدایات جاری

اسلام آباد ( پی این آئی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینئرقیادت کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کو کسی صورت آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا، وفاقی حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔آنے والے اجلاسوں میں احتجاج کے ساتھ حکومتی ہر رکن کے خطاب میں ہلڑ بازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے پر بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close