عہدہ چھوڑتے ہی سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پہلا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدہ چھوڑتے ہی پہلا نوٹس جاری ہوگیا۔

 

 

سابق نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ وزرات ہاؤسنگ کے نادہندہ نکلے،وزرات ہاؤسنگ کاکہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے،انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ،وزرات ہاؤسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا ۔انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر15میں رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ گزشتہ ہفتے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close