اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیمور سلیم جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈا پور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والوں کی ”کرپشن دھاندلی“ بے نقاب ہو چکی ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا کمیشن بننا چاہیئے، صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت نیا انکشاف نہیں، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، ہیرے کی انگوٹھیاں اور ہار، ٹرانسفر پوسٹنگ کی لوٹ سیل، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، ادویات سکینڈل، بلین ٹری سونامی مسلسل کرپشن کے چند ثبوت ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں