حکومت نے کم آمدنی والوں کو کتنی رقم دینے کا اعلان کردیا؟

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں صوبے کی 60فیصد آبادی کو5000روپے نقد دینے سمیت 22.5 ارب روپے رمضان پیکج کااعلان کر دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کم آمدنی والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری،آئی جی پولیس و دیگر افسران نے شرکت کی۔ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 34000 روپے ہے جبکہ ماہانہ 32000 روپے کمانے والے خاندان آبادی کا 60 فیصد ہیں۔اجلاس میں سندھ میں ماہانہ 34 ہزار روپے آمدن تک والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا، یہ خاندان صوبے کی آبادی کا 60 فی صد بنتے ہیں، ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دئیے جائیں گے۔ اس طرح 3.5 ملین خاندانوں کو 5000 روپے دینے سے کل 22.5 بلین روپے ادا کئے جائیں گے۔

 

 

 

مراد علی شاہ اجلاس میں کہا کہ محکمہ زکوٰة سندھ 110000 غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کراچی میں آج ہی سے کریک ڈاوٴن شروع کیا جائے، سندھ کے باقی ڈویژنز میں بھی کمشنرز متعلقہ اضلاع میں کریک ڈاوٴن شروع کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اشیاءکی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائے، میں خود بھی اچانک قیمتیں چیک کرنے کیلئے نکلوں گا۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں