اسلام آباد(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اور بیرونی کمپنیوں کی بجائے ملک کی زمینیں چھوٹے کسانوں، زرعی گریجوایٹس، نوجوانوں میں تقسیم کی جائیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ دھاندلی الیکشن کے نتیجہ میں عہدوں کی بند ربانٹ جاری ہے، کرپٹ سرمایہ دار، ظالم جاگیردار اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر ملک کو مسائل سے دوچار کیا، 70 کی دہائی سے اسٹیبلشمنٹ کرپٹ حکمرانوں کو آشیر آباد فراہم کررہی ہے، حکمران پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ کی چھتری نہ ملے تو یہ عوام میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی، جماعت اسلامی کے منشور میں زراعت اور صنعت کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، ہم دیہاتوں کی ترقی چاہتے ہیں، دیہی علاقوں میں انفراسٹر کچر بہتر ہوجائے اور دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل جائے تو ملک میں تھوڑے عرصے میں خوشحالی آجائے گی، حکمران جماعتوں سے بہتری کی کوئی توقع نہیں، یہ آزمائے ہوئے لوگ ہیں، صرف جماعت اسلامی ہی بہتری لاسکتی ہے، ہم دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے، عوام کے مسائل کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں