عدالت نے الیکشن کمیشن کوبڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق فارم 45 اور 47 کو ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کیے جانے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور 47 کو ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کیے جانے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ ڈاکومنٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کیے گئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ڈاکومنٹس کون سے ؟جو فارمز ہوتے ہیں ۔ ایمان مزاری نے بتایا کہ جی بالکل ، پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے جو فارمز جاری ہوتے ہیں وہ اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز اور متعلقہ دستاویزات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close