بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہو گی

جس میں پیشی کے لیے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔۔۔۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کریں گے۔۔۔۔ عدالت نے آج نیب کے 5 گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء، نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close