صوبائی حکومتیں ختم کرنے کو عمران خان کی حماقت قرار دیدیا گیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینا ، صوبائی حکومتیں ختم کرنا، عمران خان کی حماقتیں تھیں ،اگرقومی اسمبلی میں ہمارے لئے راستہ صاف نہ کرتے تو ہمیں بڑی مشکلات ہوتیں، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں خالی نہیں رہ سکتیں، یہ نشستیں مسلم لیگ ن اور باقی جماعتوں میں تقسیم ہوجائیں گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جیتی جاگتی مثال ہوں، میرے پیٹ میں ایک ایسی گولی ہے جو نفرت کی بناء پر ماری گئی تھی، ایک نوجوان کے ذہن میں میرے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت بھری گئی، اس نوجوان نے سمجھا جیسا کہ نعوذبااللہ ہم کوئی منکر ہیں، اور اس نے سمجھا کہ احسن اقبال کی جان لے کر وہ علم دین شہید بن جائے گا، ہمارے معاشرے میں عدم برداشت جس سطح پر پہنچ گئی ہے، اس جیسے ایک نہیں کئی مناظر دیکھے ہیں، سیالکوٹ میں ایک سری لنکا کے شہری کو کس طرح مارا گھسیٹا، پھر جڑانوالہ میں کیا ہوا؟ پھر اچھرے میں واقعہ ہوا، ایک بہادر پولیس آفیسر نے پناہ دی ، عیسائی جس نے خاتون کو پناہ دی وہ قابل تعریف عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close