اسحاق ڈار نہ مصدق ملک؟ نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟ حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ معروف بینکر محمد اورنگزیب کو قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے ،گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے،محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانےکا امکان ہے،وزیر خزانہ کیلئے پہلا انتخاب سلطان الانہ تھے،کیونکہ وہ معیشت اور مالیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، تاہم آغا خان فنڈ کے ساتھ عالمی سطح پر مختلف منصوبوں کے باعث وہ اس ذمہ داری کے لیے ہاں نہ کرسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close