شارجہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فلائی جناح کی طرف سے جاری ایک بیان میں لاہور سے شارجہ کا ون وے ٹکٹ 48ہزار روپے میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 27مارچ سے لاہور سے شارجہ کے لیے روزانہ پروازیں شروع ہونے جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے اور اب شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کی درخواست پر نگران حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں فلائی جناح کو بین الاقوامی آپریشنز کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close