ن لیگ اپنے ہی اراکین اسمبلی کیساتھ ہاتھ کرنے جارہی ہے اور ۔ ۔ ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کابینہ تاحال فائنل نہیں ہوسکی جبکہ آج وزیراعظم کا انتخاب بھی ہونے جارہاہے ، ایسے میں صحافی اور یوٹیوبر صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے ہی اراکین اسمبلی کیساتھ بڑا ہاتھ کرنے جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں صدیق جان نے لکھا کہ ’مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں اپنے ہی اراکین اسمبلی کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ کرنے جارہی ہے،کئی ایسے اراکین جن سے وزارتوں کا وعدہ کیا گیا ہے ان کو وزارتٰیں نہیں دی جا رہیں،بلکہ بنی بنائی لسٹ پر عمل ہوگا،یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی کابینہ کا اعلان نہیں کیا گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جن کو وزارتیں نہ ملیں وہ زرداری کو صدر کا ووٹ نہ دیں اور پنجاب کے دیکھا دیکھی قومی اسمبلی میں بھی گروپنگ نہ ہو جائے‘۔

ن لیگ وفاق اور پنجاب میں اپنے ہی اراکین اسمبلی کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ کرنے جارہی ہے،کئی ایسے اراکین جن سے وزارتوں کا وعدہ کیا گیا ہے ان کو وزارتٰیں نہیں دی جا رہیں،بلکہ بنی بنائی لسٹ پر عمل ہوگا،یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی کابینہ کا اعلان نہیں کیا گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جن کو وزارتیں…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close