اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملاقاتیں کی تھیں، ملاقات میں وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ 336رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کیلئے 169ووٹ درکارہیں،اتحادی جماعتوں کو 209جبکہ سنی اتحاد کونسل کو 91ارکان کی حمایت حاصل ہے،شہبازشریف کوپیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں