خاتون رکن اسمبلی نے حکومتی ارکان کو ٹھینگا دکھا دیا

پشاور(پی این آئی)خاتون رکن اسمبلی نے حکومتی ارکان کو ٹھینگا دکھا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے حکومتی اراکین کو ٹھینگا دکھا دیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے ثوبیہ شاہد ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھیں تو گیلریز سے کارکنان نے جملے کسے جس پر صوبیہ شاہد نے علی امین گنڈاپور کو بھی شکایت کی۔خاتون رکن اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ کو حکومتی کارکنان کے نعروں کی شکایت کی جس پر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے بے نظمی کا شکار ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد گھڑی لہراتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close