حکومت سازی میں شامل جماعتوں کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کے پاس پہنچ گیا، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ، باپ، آئی پی پی کا وفد جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اتحادی جماعتوں کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کے گھر آنے والے رہنماؤں میں احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، رانا تنویر، یوسف رضا گیلانی، خورشیدشاہ اور نوید قمر شامل ہیں،صادق سنجرانی، خالد مگسی، سینیٹر عبدالقادر، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان بھی مولانا کے گھر پہنچے،اس کےساتھ ساتھ ق لیگ کے سالک حسین بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر آنے والوں میں شامل تھے۔اس موقع پرجےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود اورمفتی مصباح الدین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close