وزیراعلیٰ نے مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا

کراچی(پی این آئی)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اعلان کیا کہ صوبہ سندھ میں دو لاکھ غریبوں کے گھروں میں مفت بجلی دی جائے گی، بیس لاکھ گھر بنا کر دیں گے، تنخواہ دگنی کرنے کی بات کی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپنی وزاردس نکات پر عملدرآمد، دو لاکھ گھروں کو مفت بجلی، بیس لاکھ غریبوں کو گھر دیں گے، مراد علی شاہت اعلیٰ کی تیسری ٹرم کے رسمی آغاز سے پہلے اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے دس نکات پر عملدرآمد کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اب پانچ سال میں ان نکات پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہا، ہم نے سب سے پہلے کم سے کم اجرت 35 ہزار روپے کیا تھا ۔جب ہم اعلان کرتے ہیں تو وفاق کو اعلان کرنا پڑتا ہے ۔ غریبوں کو تین سو یونٹ بجلی کی شروعات کر چکے ہیں۔دو لاکھ گھروں کو ابتدا میں مفت بجلی دی جائے گی ۔صحت کے شعبے میں سندھ لیڈ کر رہا ہے۔سندھ میں بیس لاکھ گھر بنیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close