عمران خان سے ملاقات کے دوران 2 فرشتے موجود ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اورپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہان کی گذشتہ آٹھ ماہ سے بانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات 2 فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی۔۔۔میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےشیر افضل

 

مروت کہا کہ ملاقات کے دوران ایک فرشتہ بانیٔ پی ٹی آئی اور ایک ہمارے ساتھ موجود ہوتا ہے، وہ اہلکار ہماری تمام گفتگو سنتے ہیں۔۔۔شیر افضل کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق وکیل اور مؤکل کے درمیان بات چیت میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا، عدالت نے اس ضمن میں جیل حکام کو طلب کیا اور دو احکامات جاری کیے۔۔۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ بانیٔ پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کے دوران گفتگو کوئی نہیں سنے گا، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وکلاء کے ساتھ باعزت طریقے سے پیش آیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close