مریم نواز بمقابلہ رانا آفتاب، واک آؤٹ ہو گیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔۔۔وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مریم نواز کے مدِ مقابل ہیں۔۔۔ اجلاس شروع ہوا تواسپیکر پنجاب

 

 

اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انتخابی عمل کی کارروائی کے لیے گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔۔۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔۔۔سنی اتحاد کونسل کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بات کرنے کی
اجازت نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان احتجاج کے بعد باہر روانہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی میں اراکین کا شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close