3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار

سجاول (پی این آئی) سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے تین قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ تینوں قیدی بیرک نمبر 3 سے فرار ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ سب جیلر مشتاق سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی شہلا قریشی کا کہنا ہے کہ سب جیل کی سیکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد پولیس اور جیل حکام کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تینوں مفرور قیدی چوری اور منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close