اسلام آباد(پی این آئی)ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے سماعت کی۔اس موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت میں سرینڈر ہو جانے پر وارنٹ منسوخ کردیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
علاوہ ازیں اسد عمر اور علی نواز اعوان نے مقدمے سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کردیں جس پر عدالت نے دلائل طلب کر کے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں