لیاقت چٹھہ کے بیان میں قانونی خامیاں ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مصطفٰی نواز کھوکھر کے مطابق لیاقت چھٹہ کے بیان میں قانونی خامیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے الیکشن کمیشن کو دیے گئے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ بطور وکیل بتا سکتا ہوں کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے بیان میں قانونی خامیاں ہیں۔ لیاقت چٹھہ کے الیکشن کمیشن کو دیے گئے تحریری بیان کو کسی بھی کمیشن میں کوئی بھی اچھا وکیل قانون شہادت کی بنیاد پر اڑا کر رکھ دکھ دے گا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کردیا ہے، بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر بیان دیا، میرا بیان صریحاً غیرذمہ درانہ عمل اور غلط بیانی تھا، میں نے پی ایس ایل کی پریس کانفرنس کا بہانہ بنا کر بھرپور ڈرامہ کیا، منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکا دو جیسے جذباتی جملے بولے، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close