شیر افضل مروت کا مخصوص نشستوں سے متعلق حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستوں سےمحروم کرنےجارہی ہے،ہماری لسٹوں کوتکنیکی بنیادوں پر مسترد کیا جائے گا۔

رہنماپی ٹی آئی شیرافضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےمینڈیٹ پرحکومت کرنیوالےچین سےنہیں رہ سکیں گے،اس باراپوزیشن میں بہت پڑے لکھے لوگ ہیں،شہبازشریف لکھ لیں آپ کو ہر لقمے کا حساب دینا ہوگا،آصف زرداری کوصدرپاکستان بناناملک کی توہین ہوگی،بانی چیئرمین کا حکم ہےکہ بھرپور مقابلہ کرنا ہے،بشریٰ بی بی سے ظالمانہ رویہ رکھا جا رہا ہے ،بشریٰ بی بی کو ناقص غذا دی جا رہی ہے،ڈیوٹی پر موجود اہلکار بدتمیزی کرتے ہیں ،ہم نے 180 سیٹوں کی بات کی ہے 140 کس نے کہا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close