پی ٹی آئی کا نیا چئیرمین کون ہوگا؟ عمران خان نے اُمیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بیرسٹر علی ظفر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے، عمران خان کا جیل میں ہونا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی، انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے ہمارے اُمیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close