ن لیگ، پی ٹی آئی کی 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،، الزام عائدکر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)ن لیگ، پی ٹی آئی کی 60 سیٹیںلے کر بیٹھی ہوئی ہے،، الزام عائدکر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،ن لیگ کی 16اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے۔ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ آج ہم پھر عدالت حاضر ہوئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پہلے پیسے چوری کئے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کئے گئے،

ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کرلیں،علیمہ خان نے کہاکہ ن لیگ کی 16اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے،یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے،لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close