مفت بجلی دی جائیگی یا نہیں؟ مریم نواز وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی عوام کیساتھ ہاتھ کر گئیں

لاہور ( پی این آئی) مریم نواز 200 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ بھول گئیں؟، پارلیمانی پارٹی سے خطاب کے دوران نامزد وزیر اعلٰی پنجاب نے مفت بجلی دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر خاتون صحافی اور اینکر مہر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز نامزد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپنی آئندہ حکومت کیلئے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا، تاہم اس دوران ان کی جانب سے مفت بجلی کی سہولت کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔مریم نواز الیکشن مہم کے دوران اعلان کرتی رہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو 200 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی، تاہم بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی سے کیے گئے خطاب کے دوران مریم نواز نے مفت بجلی کی سہولت کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امراء میں آج پہلی میٹنگ ہوئی ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے قریب اکثریت ملی ہے، سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں،نوجوانوں کی بڑی تعداد ایم پی اے بنی ہے، خوشی ہے پنجاب میں یوتھ ایک بڑی طاقت بنی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کا دور تھا، مشکل فیصلے کرنے پڑے، عوام کا شکریہ اد اکرتی ہوں کہ مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ دیا، آج عہد کریں گے کہ آج سے پنجاب میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کی بنیاد نوازشریف نے 1980 میں دو بار پنجاب میں رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close