نامزد وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی کوشش پی ٹی آئی کارکنوں نے ناکام بنادی

پشاور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے اسپیکر ہاؤس خیبرپختونخوا کے باہر سے میاں اسلم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ میاں اسلم کی گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی اور انہیں دوبارہ اسپیکر ہاؤس لے آئے۔قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی 4 مارچ تک راہداری ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار4 مارچ تک لاہورہائیکورٹ یا متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، بصورت پیش نہ ہونے پر حکم واپس ہوگا۔ہائیکورٹ نے حکم نامے کی کاپی متعلقہ عدالت اور پولیس اسٹیشن کو ارسال کرنےکا بھی حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close