سعودی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پی این آئی)سعودی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ۔۔۔۔۔بنگلہ دیش سے سعودی عرب جانے والے سعودی طیارے نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرلی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودیہ کا طیارہ ڈھاکہ سے ریاض جارہا تھا جب 44 سالہ بنگلہ دیشی مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بنگلہ دیشی مسافر کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور اور اسے بار بار قے آنے لگی تھی‘۔’سعودی طیارہ انڈیا کی فضائی حدود میں تھا تاہم پائلٹ نے کراچی میں لینڈنگ کے لیے اجازت طلب کی‘۔

’کراچی ایئرپورٹ پر طبی عملے نے مریض کو وصول کرکے طبی کارروائی کی جبکہ طیارہ کراچی سے ریاض روانہ ہوگیا‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close