مسلم لیگ (ن) میں مزید 2 آزاد اراکین اسمبلی شامل ہوگئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے قصور اور جھنگ سے کامیاب ہونے والے 2 آزاد اراکین نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی پی 180 قصور سے کامیاب آزاد امیدوار احسن رضا خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے جبکہ پی پی 128 جھنگ فور سے آزاد منتخب امیدوار پنجاب اسمبلی کرنل (ر) غضنفر قریشی نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سے احسن رضا خان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ملاقات کی جس کے دوران مریم نواز نے دونوں کی پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔اس موقع پر مریم نواز کا منتخب ایم پی ایز سے کہنا تھا کہ ان کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی جانب واپس لے جائے گی، انتشار ختم کر کے پاکستان کو استحکام کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close