گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی

پشاور (پی این آئی)  پشاور کے علاقے اعجاز آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

 

 

ملبے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر سے گیس کی لیکیج کے باعث ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close