پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کتنی ہوگئی؟

اسلام آباد (پی این آئی)لااینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

جولائی سے دسمبر 2023 تک زیرالتوا مقدمات کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں سپریم کورٹ،شرعی عدالت،تمام ہائی کورٹس،ضلعی عدالتوں کے اعدادو شمار شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرکی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 2023کے آخری 6 ماہ کے دوران زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا، کُل زیر التوا مقدمات میں سے 82 فیصد ضلعی عدالتوں میں جبکہ18 فیصد اعلیٰ عدلیہ میں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2023 کے دوران 23 لاکھ 80 ہزار نئے مقدمات کا اندراج ہوا، اس عرصہ کے دوران 23 لاکھ کیسز نمٹانے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹس میں زیرالتوا مقدمات میں سے 81 فیصد دیوانی مقدمات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close