لاہور( پی این آئی ) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 165 لاہور سے آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔احمر رشید بھٹی کے والد نے تصدیق کی کہ تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے احمر رشید بھٹی کو گرفتار کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق احمر رشید بھٹی عرصہ درواز سے روپوش تھے اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے آج گرفتار کرکے تھانہ ٹاؤن شپ منتقل کر دیا۔دوسری جانب پنجاب میں آزاد اراکین کا ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 6مزید نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ کا اعلان کر دیا ۔نامزد وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی پی 132سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سے حنیف پتافی، پی پی 289سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضاطہ اعلان کیا۔
اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماں بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا ۔ چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے،نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں