پیپلز پارٹی کو صدر کا عہدہ دینے سے متعلق ن لیگ کااہم بیان آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی) رانا ثناء اللہ کے مطابق ہم نے پیپلز پارٹی کو صدر کا عہدہ دینے کی کمٹمنٹ نہیں کی، پیپلز پارٹی وزارتیں لے کر بھی حکومت کا حصہ ہو گی، وزارت نہ لے کر بھر حکومت کا حصہ رہے گی، اس وقت ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے اور سخت فیصلے کرے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ، سابق صدر آصف زرداری، چودھری شجاعت، علیم خان ، خالد مقبول ودیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کا مرحلہ ختم ہوچکا،اب ہماری جنگ ملک کودرپیش چیلنجز کے خلاف ہوگی،یہاں بیٹھی تمام جماعتوں کے پاس دوتہائی اکثریت ہے ، مفاہمتی عمل میں پی ٹی آئی کو بھی شامل کریں گے،آئندہ حکومت کی پہلی ترجیح معاشی ایجنڈا ہوگا۔

مشترکہ نیوزکانفرنس کے دوران صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مدعو کیا، ان کی مہمان نوازی کی شاندار روایات ہیں، الیکشن کا مرحلہ ختم ہوچکا، پارلیمان بننے والی ہے، ہماری جنگ اب ملک کے چیلنجز کے خلاف ہے ، سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت ہے، اس کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں ، جب لیڈرشپ اکٹھی ہوجائے، اور فیصلہ کرلے کہ اختلافات کو ختم کرکے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، آئی ایم ایف معاہدے نے پاکستان کو معاشی استحکام دیا، اب مزید آگے بڑھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close