لاہور (پی این آئی) شہبازشریف نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے حکومت بنانے کا اعلان کر دیاہے اور وزیراعظم کا عہدہ نوازشریف کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے تاہم صدر پاکستان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے توجہ حاصل کر لی ۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ پاکستان کے نئے صدر آصف علی زرداری ہوں گے ؟ جس پر شہبازشریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ ’ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے ‘‘۔صحافی نے شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان سے میرا رابطہ ہواہے ، ان کی شوریٰ کی میٹنگ ہے ، جیسے ہی ختم ہو گی پھر ان سے ملاقات ہوگی ۔وفاقی کابینہ میں وزارتوں سے متعلق سوال پر شہبازشریف کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اور ہم نے کمیٹیاں بنا دی ہیں ، تمام چیزیں مشاورت سے ہی طے کی جائیں گی۔
وزیراعظم کے عہدے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کا کہناتھا کہ ہماری پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں ، میں نوازشریف سے درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں ، بطور ن لیگ صدر میں یہ بھی اعلان کرتاہوں کہ پنجاب میں مریم نوازشریف وزیراعلیٰ ہوں گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں