ملکرحکومت بنانے کا فیصلہ، آصف علی زرداری کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زردای نے کہا ہے کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سب مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے۔

اسلام آباد میں چوہدری شجاعت کے گھر میں شہباز شریف، خالد مقبول مقبول صدیقی، آئی پی پی کے صدر علیم خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’آج طے کیا ہے کہ مل بیٹھ کے حکومت بنائیں گے، پاکستان کو مل کر ہر مشکل سے نکالیں گے۔‘آصف زرداری نے کہا کہ تمام عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ ’مفاہمت بھی کرنی ہے اور اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ ہر سیاسی جماعت مصالحت میں شامل ہونی چاہیے۔‘’ہر چیز کو مدنظر رکھتے ہوٸے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر بیٹھیں۔ ہماری مساٸل پر مخالفت ہے نظریاتی مخالفت نہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close