عمران خان کا بنی گالہ منتقلی پر دوٹوک اعلان، بشریٰ بی بی سے متعلق بھی بڑا مطالبہ کردیا

راولپنڈی ( پی این آئی) عمران خان کا اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل ہونے سے انکار، بانی تحریک انصاف کے مطابق میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا، میں تو بشریٰ بی بی کو اڈیالہ بلا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا، کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، رؤف حسن سے ملاقات میں انہیں 3 جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے، میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا، میں تو بشریٰ بی بی کو اڈیالہ بلا رہا ہوں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے، جب رزلٹ رُکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا پی ٹی آئی جیت گئی ہے، نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں، ،یہ جن کو مسلط کر رہے ہیں انہیں عوام نہیں مان رہی۔

قائد پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ چھوٹی موٹی دھاندلی ہوتی تھی،اتنی بڑی دھاندلی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوئی، اس لیے ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، پہلے عدالتوں میں جایں گے چھینی نشستیں واپس لیں گے، انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اب پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں، دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھاندلی کرکے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر دیا، انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، معیشت پر بُرا اثر پڑے گا، منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں