کراچی (پی این آئی) عام انتخابات میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو کا انتقال ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور وہ کراچی میں زیرِعلاج تھے جہاں آج صبح آغا خان ہسپتال کراچی میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات میں 52 ہزار 131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، عبدالعزیز جونیجو نے پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں حصہ لیا، پیپلز پارٹی رہنماء 2013ء اور 2018ء میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔ چند روز قبل سوبہ سندھ سے ہی تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان الہی بخش سومرو بھی انتقال کرچکے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے، طویل عرصہ سے علیل الہی بخش سومرو کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، سیاسی و سماجی شخصیات نے الہی بخش سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بت
اتے چلیں کہ الہی بخش سومرو کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی، الہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں پہلی بار وفاقی وزیر بنے تھے، 1985ء میں بلامقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، الہی بخش سومرو پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے تاہم 2008ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں