اب تک کتنے اراکین اسمبلی ن لیگ میں شامل ہوچکے؟

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین اسمبلی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

مجموعی طور پر 2 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ہے،این اے 121 لاہور سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن )میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی،این اے 189راجن پور سے سردار شمشیر مزاری،پی پی 48 خرم ورک اور پی پی 49 محمد فیاض سیالکوٹ سے مسلم لیگ( ن) میں شامل ہوئے۔پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 97 سے ساقب خان چدھڑ ،پی پی 195پاکپتن سے عمران اکرم مسلم لیگ( ن) میں شامل ہوئے۔پی پی240 بہاولپور سے سہیل خان، پی پی 249بہاولنگر سے صاحبزادہ غزین عباسی ،پی پی 297 راجن پور سے خضر حسین مزاری نے بھی (ن) لیگ میں شمولیت اختیارکرلی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close