عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

بانی چیئر مین تحریک انصاف کو 9 مئی کے واقعات کے دوران 14 ایسے مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل تھیں ۔ ان مقدمات کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف کو نو مئی کو درج ہونے والے سات مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گرفتاری کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم عدالت سے استدعا کرے گی ۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں