کراچی ( پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر اور حال ہی میں مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے مفتاح اسماعیل بھی پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں عمران خان اس وقت واحد شخص ہے جو اس پاکستان کے ہر صوبے ہر شہر سے الیکشن جیت سکتا ہے۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، آپ اس پر عدت قسم کے کیس کرتے ہیں جو میرے خیال میں کبھی اسلام کی تاریخ میں نہیں ہوا ہوگا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں الیکشن کے نتائج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہنا چاہیئے تھا جاؤ پی ٹی آئی والو حکومت بناؤ میں نہیں بنارہا، جو انہوں نے 2013ء میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو کہا تھا کہ چلو تمہاری وہاں سب سے بڑی پارٹی ہے حکومت بناؤ، اس بار بھی یہی کہہ دیتے، کہتے چلو یاسمین راشد والے حلقے میں تحریک انصاف کو اعتراض ہے تو وہاں دوبارہ گنتی کرلیتے ہیں، اگر وہ یہ کہہ دیتے تو ان کی عزت بہت بڑھ جاتی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب یہی ہوگا کہ پی دی ایم ٹو کوئی حکومت بنے گی اور وہ چلائے گی لیکن چوں کہ ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ اتنا نہیں ہوگا تو اس حکومت کو مشکل ہوگی۔
یہ کہنا کہ ہم پیٹرول سستا کریں گے گیس سستی کریں گے، یہ کوئی بات نہ ہوئی، یہ بتائیں کہ ہم گیس کی قیمتیں کم کریں گے نجکاری کرکے یا باہر سے دوری گیس لاکر لیکن اب مزید قرض لے کر ہم قیمتیں کم نہیں کریں گے کیوں کہ مقروض تو ہم بہت ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں