اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے اتوار کی رات مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون کال پر بات کی اور انہیں اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی۔ میاں نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پیشکش کی کہ اگر وہ ملاقات کے لیے لاہور آنا چاہیں تو وہ انہیں لاہور لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوا سکتے ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے نرمی کے ساتھ میاں نواز شریف کی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کر دی۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس ٹیلی فون کال میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحا پر گفتگو ہوئی اور میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کے معاملے میں اعتماد میں لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں