انتخابات 2024، کتنی خواتین نے اپنے حریف مرد اُمیدواروں کو شکست دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)انتخابات 2024، کتنی خواتین نے اپنے حریف مرد اُمیدواروں کو شکست دی؟انتخابات 2024میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت چار سیاسی جماعتوں کی 12 خواتین اپنے مدمقابل مضبوط مرد اُمیدواروں کو شکست دے کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں، ان میں 5 خواتین پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد، 4 مسلم لیگ ن، 2 پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔۔۔۔۔۔مریم نواز، انیقہ بھٹی، عائشہ جٹ اور عمبر نیازی پہلی بار قومی اسمبلی کے ایوان میں براجمان ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پشاور سے شاندانہ گلزار، حافظ آباد سے انیقہ مہدی بھٹی، وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ، لیہ سے عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئی ہیں، پانچوں خواتین پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہیں۔ن لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین سیالکوٹ سے نوشین افتخار، لاہور سے مریم نواز، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب اور وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ مخالف امیدواروں کو شکست دے کر ایوان میں پہنچی ہیں۔ سندھ میں بھی تین خواتین نے مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی ہے جن میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شازیہ مری نے سانگھڑ اور نفیسہ شاہ نے خیر پور سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق نے کراچی میں کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close