ن لیگ کو مزید کتنی مخصوص نشستیں دی جائیں گی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگ کو مزید کتنی مخصوص نشستیں دی جائیں گی؟

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں 60 خواتین، 10 اقلیتی مخصوص نشستوں کا بڑا حصہ (ن) لیگ کو ملے گا، مسلم لیگ (ن )وفاق کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن چکی ہے۔نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ( ن )کو بھی شدید تحفظات ہیں کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں 60خواتین اور 10 اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ (ن) کو ملے گا۔ جو پہلے ہی وفاق کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close