اگلا وزیراعظم کوئی آزاد امیدوار ہوگا؟ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کے انکشافات

خیرپور(پی این آئی) اگلا وزیراعظم کوئی آزاد امیدوار ہوگا؟۔۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجے میں کوئی آزادامیدواربھی وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے والی جماعتوں میں مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار وں کی اکثریت شامل ہے، پیپلزپارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا اس فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مقابلہ کرنے والی بیشتر جماعتیں شکست کھا چکی ہیں ،ہم سندھ حکومت بنانے جا رہے ہیں وفاق میں بھی حکومت بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close