دانیال عزیز کی اہلیہ کے ہوشربا انکشافات

لاہور(پی این آئی)دانیال عزیز کی اہلیہ کے ہوشربا انکشافات۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن 2024 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے والے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ آر او آفس کے پاس ٹارچر سیل بنایا گیا ہے، کافی پریذائیڈنگ آفیسرز اس ٹارچر سیل سے ہو کر آتے ہیں۔دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔مہناز عزیز کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ہم آر او آفس کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے، ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا،

شام 7 سے رات ایک بجے تک ہمیں آر او آفس کے باہر رکھا گیا، رات 3 بجے کے بعد رزلٹ جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔۔۔۔۔۔مہناز عزیز کا کہنا ہے کہ این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں مل رہا، آرا و کا کہنا ہے عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے 75 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ ابھی تک ہمارے پاس نہیں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ دانیال عزیز واضح برتری سےجیت چکے ہیں، ہم الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے، یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close