کراچی (پی این آئی) وفاق میں کس کی حکومت بنے گی، اپوزیشن بینچوں پر کون بیٹھیں گے ؟ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے جبکہ وفاق میں پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنے گی۔ جو 95 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اُن میں سے 30 تو ہمیشہ آزاد ہوتے ہیں، باقی آزاد حکومت کے ساتھ مل جائیں گے، جیتنے والے سارے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔ آئندہ 72 گھنٹوں میں آزاد امیدواروں کی جو تعداد ابھی 100 ںظر آہی ہے وہ 35 پر پہنچ جائے گی۔آئندہ ڈیڑھ سے پونے دو سال بعد ایک جمہوری نظام آئے گا جس کے تحت میں اڑھائی سال سے پہلے ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف نے جو بویا وہ انہیں کاٹنا پڑا اب انہیں اپنی غلطیوں کا بھی احساس ہوجائے گا اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ یہ سب کس کے کہنے پر کیا تھا۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ’یہ مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں