لاہو(پی این آئی) تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کافی سیٹوں پر مارجن میں تھی ہمارے ووٹ بنک پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کئی ایسے حلقے ہیں جن کے فارم 45 دیے ہی نہیں گئے لیکن ان کے رزلٹس جاری کردیے گئے، صوبائی سیٹوں پر اس طرح کی صورتحال تھی کہ رزلٹس دیے ہی نہیں گئے.سعد رضوی نے کہا کہ اتنی بدترین دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، اتنی بدترین دھاندلی کو دل اور دماغ قبول نہیں کررہا، اگر شوریٰ نظام کے تحت ڈراما رچانا تھا تو یہ سب کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ 30 لاکھ سے زیادہ ہیں، ہم جہاں ہارے ہیں اس کو کھلے دل سے تسلیم کررہے ہیں جہاں ہم جیت رہے ہیں وہ کیسے قبول کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں