عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر فیصلہ سنادیا، شاہد خاقان عباسی کا الیکشن نتائج پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ عدم استحکام اور افراتفری کا باعث بنے گا۔ انتخابی عمل کی گرمی گزر گئی، یہ ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے، نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قیادت کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انہیں یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close