سندھ کا وہ صوبائی حلقہ جہاں پیپلزپارٹی نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ پی ایس 105 میں عرفان اللہ مروت کے لوگوں نے پریزائڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھینے، دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلنے کی کوشش کی گئی۔

پی پی 105 کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے مخالف امیدوار پر دھاندلی کا الزام لگادیا، کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں، فوری طور پر حلقے کے نتائج روکے جائیں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ مروت کے لوگوں نے پریذائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھینے اور دھاندلی کے ذڑیعے نتائج بدلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن پر دن بھر قبضہ رہا، الیکشن کمیشن دھاندلی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close