اڈیالہ جیل میں ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کیا ہونیوالا ہے؟

راولپنڈی ( پی این آئی ) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔

گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون بھی موصول ہوئی تھیں،سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close